ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آن لائن کلاسس کیلئے مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی

آن لائن کلاسس کیلئے مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی

Thu, 29 Oct 2020 11:32:14    S.O. News Service

بنگلورو،29؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست میں کووڈ اب بھی ختم نہیں ہوا ہے، اس لئے فی الحال اسکولس کھولنے کا فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ایس سریش کمار نے آج کہا کہ اسکولی بچوں کے آن لائن کلاسوں کے لئے ماہرین نے جو رہنما خطوط اور وقت کی سفارش کی ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی آن لائن کلاسوں کے لئے جو وقت مقرر ہے اس سے زیادہ وقت آن لائن کلاسوں کا اہتمام نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے بچوں کی صحت پر اثر پڑے گا۔


Share: